حدیث نمبر: 33369
٣٣٣٦٩ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل قال: قال إبراهيم: في امرأة تركت زوجها وأمها وأخاها لأبيها وجدها، للزوج النصف ثلاثة أسهم، وللأم الثلث سهمان، وللجد سهم في قول علي وزيد، وفي قول عبد اللَّه للزوج النصف، وللأم ثلث ما بقي سهم، وللجد سهم، وللأخ سهم، (فإن) (١) كانا (أخوين) (٢) أو أكثر من ذلك فللزوج النصف، وللأم سهم، وللجد سهم، وبقي سهم فهو لإخوته في قول علي وزيد وعبد اللَّه (٣).
مولانا محمد اویس سرور

ابراہیم اس عورت کے بارے میں فرماتے ہیں جو اپنے شوہر، ماں، باپ شریک بھائی اور دادا کو چھوڑ جائے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق شوہر کو آدھا مال یعنی تین حصّے، ماں کو ایک تہائی مال یعنی دو حصّے اور دادا کو ایک حصّہ دیا جائے گا، اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے فرمان میں شوہر کے لئے آدھا مال ، ماں کے لئے بقیہ مال کا ایک تہائی ، دادا کے لئے ایک حصّہ اور ایک حصّہ بھائی کے لئے ہے، اور اگر بھائی دو یا دو سے زیادہ ہوں تو شوہر کے لئے آدھا مال اور ماں اور دادا کے لئے ایک ایک حصّہ ہے، اور ایک حصّہ جو باقی بچے گا بھائیوں میں تقسیم کردیا جائے گا، یہ حضرت علی، زید اور عبد اللہ رضی اللہ عنہ م کا قول ہے۔

حواشی
(١) في [جـ، م]: (وإن).
(٢) في [أ، ب، جـ، م]: (أخوان).
(٣) منقطع؛ إبراهيم لم يدركهم.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33369
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33369، ترقيم محمد عوامة 31905)