مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33370
باب: اس عورت کا بیان جس نے اپنے شوہر ، ماں ، باپ شریک بہن اور دادا کو چھوڑا
(في) امرأة تركت زوجها وأمها وأخاها لأبيها وجدها
حدیث نمبر: 33370
٣٣٣٧٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن أبي إسحاق قال: أتينا شريحًا فسألناه عن زوج وأم وأخ وجد فقال: للبعل الشطر، وللأم الثلث، ثم سكت ثم قال الذي على رأسه: إنه لا يقول في الجد شيئًا.مولانا محمد اویس سرور
ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ ہم حضرت شریح کے پاس حاضر ہوئے اور ان سے شوہر، ماں، بھائی اور دادا کے مسئلے کے بارے میں دریافت کیا ، آپ نے فرمایا شوہر کے لئے نصف مال ہے اور ماں کے لئے ایک تہائی مال، پھر آپ خاموش ہوگئے تو اس شخص نے جو آپ کے سرہانے کھڑا تھا کہا کہ حضرت دادا کے بارے میں کچھ نہیں کہتے۔