مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33355

باب: شوہر، ماں، بہن اور دادا کے مسئلے کے بیان میں، اس مسئلے کو ’’ اکدریّہ‘‘ کہا جاتا ہے

في أم وأخت لأب وأم وجد

حدیث نمبر: 33355
٣٣٣٥٥ - وكان زيد يعطي الأم الثلث والأخت ثلث ما بقي قسمها زيد على تسعة أسهم: للأم الثلث ثلاثة أسهم، وللأخت ثلث ما بقي سهمان، وللجد أربعة أسهم، وكان عثمان يجعلها بينهم أثلاثا: للأم الثلث، وللأخت الثلث، وللجد الثلث (١).
مولانا محمد اویس سرور

اور حضرت زید رضی اللہ عنہ ماں کو ایک تہائی مال دیتے تھے اور بہن کو بقیہ مال کا ایک تہائی دیتے تھے، اس مسئلے میں حضرت زید رضی اللہ عنہ مال کو نو حصّوں پر تقسیم کرتے تھے، ماں کے لئے ایک تہائی مال یعنی تین حصّے، بہن کے لئے بقیہ مال کا ایک تہائی یعنی دو حصے ، اور دادا کے لئے چار حصّے۔ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ مال کو ورثاء کے درمیان تین حصّوں میں تقسیم کرتے، ماں کے لئے ایک تہائی مال ، بہن کے لیے ایک تہائی اور دادا کے لئے بھی ایک تہائی۔

حواشی
(١) منقطع.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33355
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33355، ترقيم محمد عوامة ---)