حدیث نمبر: 33353
٣٣٣٥٣ - حدثنا (ابن) (١) فضيل عن بسام عن فضيل عن إبراهيم في امرأة تركت أختها لأبيها وأمها وجدها وأمها، فلأختها لأبيها وأمها النصف، ولأمها ⦗٣٠٥⦘ الثلث، وللجد السدس في قول علي (٢).
مولانا محمد اویس سرور

ابراہیم اس عورت کے بارے میں جو اپنی حقیقی بہن، اور دادا اور ماں کو چھوڑ جائے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق اس کی حقیقی بہن کے لیے آدھا مال اور اس کی ماں کے لئے ایک تہائی مال اور اس کے دادا کے لئے مال کا چھٹا حصّہ ہے۔ اور حضرت عبد اللہ فرماتے تھے کہ ماں کے لئے چھٹا حصّہ ، دادا کے لئے ایک تہائی مال اور بہن کے لئے آدھا مال ہوگا، اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ یہ بھی فرمایا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس حال میں نہیں دیکھیں گے کہ میں ماں کو اس مسئلے میں یا اس کے علاوہ کسی مسئلے میں دادا پر ترجیح دوں۔ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ ماں کو ایک تہائی مال دیتے تھے اور بہن کو بقیہ مال کا ایک تہائی دیتے تھے، اس مسئلے میں حضرت زید رضی اللہ عنہ مال کو نو حصّوں پر تقسیم کرتے تھے، ماں کے لئے ایک تہائی مال یعنی تین حصّے، بہن کے لئے بقیہ مال کا ایک تہائی یعنی دو حصے ، اور دادا کے لئے چار حصّے۔ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ مال کو ورثاء کے درمیان تین حصّوں میں تقسیم کرتے، ماں کے لئے ایک تہائی مال ، بہن کے لیے ایک تہائی اور دادا کے لئے بھی ایک تہائی۔ اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے تھے کہ دادا باپ کے درجے میں ہے۔

حواشی
(١) سقط من: [هـ].
(٢) منقطع.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33353
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33353، ترقيم محمد عوامة 31895)