مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33351

باب: شوہر، ماں، بہن اور دادا کے مسئلے کے بیان میں، اس مسئلے کو ’’ اکدریّہ‘‘ کہا جاتا ہے

في أم وأخت لأب وأم وجد

حدیث نمبر: 33351
٣٣٣٥١ - وعن سفيان عمن سمع الشعبي قال في أم وأخت لأب وأم وجد: أن زيد بن ثابت قال: من تسعة أسهم: للأم ثلاثة، وللجد أربعة، وللأخت سهمان، وأن عليًا قال: للأخت النصف ثلاثة، وللأم الثلث سهمان، وما بقي فللجد وهو سهم، وقال ابن مسعود: للأخت النصف ثلاثة، وللأم السدس سهم، وما بقي فللجد وهو سهمان، وقال عثمان: أثلاثًا: ثلث للأم، وثلث للأخت، وثلث للجد، وقال ابن عباس: للأم الثلث، وما بقي فللجد (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت شعبی سے روایت ہے کہ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے ماں، حقیقی بہن اور دادا کے مسئلے کے بارے میں فرمایا کہ ان کا مسئلہ نو حصّوں سے نکلے گا، تین حصّے ماں کے لئے، چار حصّے دادا کے لئے، اور دو حصّے بہن کے لئے، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نصف مال بہن کے لئے یعنی کل مال کے تین حصّے، اور ماں کے لئے دو حصّے یعنی ایک تہائی مال، اور باقی مال یعنی ایک حصّہ دادا کے لئے ہوگا، اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ بہن کے لئے نصف مال یعنی تین حصّے، اور ماں کے لئے چھٹا حصّہ یعنی ایک حصّہ ، اور باقی مال داد ا کے لئے یعنی دو حصّے ہوں گے، اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مال کو تین حصّوں میں تقسیم کیا جائے گا، ایک تہائی ماں کے لئے، ایک تہائی بہن کے لئے اور ایک تہائی دادا کے لئے، اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا ایک تہائی مال ماں کے لئے اور باقی مال دادا کے لئے ہوگا۔

حواشی
(١) مجهول؛ لإبهام الراوي عن الشعبي.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33351
تخریج حدیث «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 71، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12577، 12578، 12579، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19069»