مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في الفرائض: من قال: لا تعول، ومن أعالها باب: ان حضرات کا ذکر جو میراث کے بارے میں یہ ارشاد فرماتے ہیں کہ ان میں ’’ عول ‘‘ نہیں ہوتا اور ان حضرات کا بیان جو ’’ عول‘‘ ہونے کے قائل ہیں
حدیث نمبر: 33285
٣٣٢٨٥ - (حدثنا) (١) وكيع قال: حدثنا سفيان عن (هشام) (٢) عن ابن سيرين عن شريح في أختين لأب وأم وأختين لأم وزوج وأم، قال: من عشرة: للأختين من الأب والأم أربعة، وللأختين من الأم سهمان، وللزوج ثلاثة أسهم، وللأم سهم.مولانا محمد اویس سرور
محمد بن سیرین نقل کرتے ہیں کہ حضرت شریح نے دو حقیقی بہنوں، دو ماں شریک بہنوں ، شوہر اور ماں کے مسئلے کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ یہ دس حصّوں سے نکلے گا، چار حصّے دونوں حقیقی بہنوں کے لئے، دو حصّے دونوں ماں شریک بہنوں کے لئے، تین حصّے شوہر کے لئے، اور ایک حصّہ ماں کے لئے۔ وکیع فرماتے ہیں کہ لوگ یہی رائے رکھتے ہیں، اور یہی تقسیم ابن الفرّوخ رحمہ اللہ کی ہے۔
حواشی
(١) سقط من [م]: (حدثنا).
(٢) في [أ، ح، هـ]: (هاشم).