مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في الرد واختلافهم فيه باب: ردّ کا بیان، اور اس بارے میں فقہاء کے اختلاف کا بیان
حدیث نمبر: 33264
٣٣٢٦٤ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: كان عبد اللَّه لا يرد على أخت لأب مع أخت لأب وأم، ولا يرد على ابنة ابن مع ابنة شيئًا، ولا على إخوة لأم مع أم شيئًا، ولا على زوج ولا امرأة (١).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ حقیقی بہن کی موجودگی میں باپ شریک بہن کو کچھ نہیں دلاتے تھے ، اسی طرح بیٹی کے ہوتے ہوئے پوتی کو، ماں کے ہوتے ہوئے ماں شریک بہن کو اور شوہر اور بیوی کو۔
حواشی
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عبد اللَّه.