حدیث نمبر: 33257
٣٣٢٥٧ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم قال: كان عبد اللَّه لا يرد على ستة: على زوج، ولا امرأة، ولا جدة، ولا على أخوات لأب مع أخوات لأب وأم، ولا على بنات ابن مع بنات صلب، ولا على أخت لأم مع أم (١).
مولانا محمد اویس سرور

ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ چھ آدمیوں پر مال دوبارہ نہیں لوٹایا کرتے تھے : شوہر پر، بیوی پر، دادی پر، حقیقی بہنوں کے ہوتے ہوئے علّاتی بہنوں پر، حقیقی بیٹوں کے ہوتے ہوئے پوتیوں پر اور ماں کے ہوتے ہوئے ماں شریک بہن پر، ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علقمہ سے عرض کیا کہ کیا دادی کے ہوتے ہوئے ماں شریک بھائیوں پر مال لوٹایا جائے گا ؟ انہوں نے فرمایا : ہاں ! اگر آپ چاہیں۔ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ ان سب پر مال لوٹایا کرتے تھے سوائے شوہر اور بیوی کے۔

حواشی
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عبد اللَّه.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33257
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33257، ترقيم محمد عوامة 31821)