مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في المملوك وأهل الكتاب من قال: لا يحجبون (ولا يرثون) باب: غلاموں اور اہل کتاب کا بیان اور ان حضرات کا بیان کہ جن کے نزدیک یہ لوگ نہ کسی کو وراثت سے روکتے ہیں نہ کسی کے وارث ہوتے ہیں
حدیث نمبر: 33225
٣٣٢٢٥ - حدثنا وكيع عن ابن أبي ليلى عن الشعبي (١).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ غلاموں اور اہل کتاب کے بارے میں فیصلہ کرتے تھے کہ نہ وہ کسی کو وراثت سے روکتے ہیں اور نہ کسی مسلمان کے وارث ہوتے ہیں۔