حدیث نمبر: 33168
٣٣١٦٨ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل عن إبراهيم في امرأة تركت إخوتها (لأمها) (١) رجالًا ونساء وهم بنو عمها في العصبة قال: يقتسمون الثلث بينهم، الرجال والنساء فيه سواء، والثلثان الباقيان لذكورهم خالصًا دون النساء في قضاء أصحاب محمد ﷺ كلهم (٢).
مولانا محمد اویس سرور

ابراہیم سے اس عورت کے بارے میں روایت ہے جو اپنے ماں شریک بھائی اور بہن چھوڑ کر مرے اور وہ عصبہ میں سے اس کے چچا زاد بھائی بھی ہوں فرمایا کہ وہ ایک تہائی مال آپس میں تقسیم کرلیں گے جس میں مردوں اور عورتوں کا حصہ برابر ہوگا اور باقی دو تہائی ان میں سے صرف مردوں کے لئے ہوگا نہ کہ عورتوں کے لئے یہ تمام صحابہ کرام کا فیصلہ ہے۔ اور یہ مسئلہ تمام حضرات کی رائے کے مطابق تین حصوں سے نکلے گا۔

حواشی
(١) في [م]: (لأبيها).
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك الصحابة.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33168
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33168، ترقيم محمد عوامة 31742)