مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33070
باب: اس وصی کا بیان جو وراثت کے مال سے کوئی چیز خرید لے یا اس مال میں سے جس کا وہ ذمّہ دار ہے
في الوصي الذي يشتري من الميراث شيئا أو مما ولي عليه
حدیث نمبر: 33070
٣٣٠٧٠ - حدثنا ابن عيينة عن أبي إسحاق عن صلة بن زفر قال: كان عند عبد اللَّه فأتاه رجل على فرس أبلق، فقال: تأمرني أن أشتري هذا، قال: (و) (١) ما ⦗٢٣٧⦘ شأنه؟ قال: أوصى إليَّ رجل، وتركه فأقمته في السوق على ثمن، قال: لا تشتره ولا تستسلف من ماله (٢).مولانا محمد اویس سرور
صلہ بن زفر فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ کے پاس تھا کہ ایک آدمی ان کے پاس ایک چتکبرے گھوڑے پر سوار ہو کر آیا، اور اس نے کہا کیا آپ مجھے حکم دیتے ہیں کہ میں اس کو خریدوں ؟ آپ نے پوچھا ” اس کا کیا معاملہ ہے ؟ “ اس نے کہا : ایک آدمی نے مجھے اپنا وصی بنایا اور یہ چھوڑ کر مرا، میں نے اس کو ایک قیمت پر بازار میں لگا دیا، آپ نے فرمایا اس کو نہ خریدو اور اس کے مال سے قرض بھی نہ لو۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، جـ، هـ].