مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
في الأسير في أيدي العدو، (ما) يجوز له من ماله؟ باب: اس آدمی کا بیان جو دشمن کے ہاتھ قید ہو، اس کے لئے کتنے مال میں تصرف جائز ہے
حدیث نمبر: 33017
٣٣٠١٧ - حدثنا معن بن عيسى عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: لا يجوز للأسير في ماله إلا الثلث.مولانا محمد اویس سرور
ابن ابی ذئب راوی ہیں کہ زہری نے فرمایا کہ قیدی کے لئے اپنے مال کے ایک تہائی سے زیادہ میں تصرف کرنا جائز نہیں۔