کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: اس آدمی کا بیان جو دشمن کے ہاتھ قید ہو، اس کے لئے کتنے مال میں تصرف جائز ہے
❮
❯
٣٣٠١٦ - حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن في الأسير في أيدي العدو: إن أعطى عطية، أو نحل نحلا، أو أوصى بثلثه: فهو جائز.
مولانا محمد اویس سرور
ہشام سے روایت ہے کہ حسن نے فرمایا کہ وہ آدمی جس کو دشمن نے قید کر رکھا ہو اگر کسی کو کوئی عطیہ دے یا ایک تہائی مال کی وصیت کرے تو یہ اس کے لئے جائز ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الوصايا / حدیث: 33016
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33016، ترقيم محمد عوامة 31611)
٣٣٠١٧ - حدثنا معن بن عيسى عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: لا يجوز للأسير في ماله إلا الثلث.
مولانا محمد اویس سرور
ابن ابی ذئب راوی ہیں کہ زہری نے فرمایا کہ قیدی کے لئے اپنے مال کے ایک تہائی سے زیادہ میں تصرف کرنا جائز نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الوصايا / حدیث: 33017
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33017، ترقيم محمد عوامة 31612)