مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
في قبول الوصية من كان يوصي إلى الرجل فيقبل ذلك باب: وصیت کی ذمہ داری قبول کرنے کا بیان، اگر کوئی آدمی کسی کو وصیت کا ذمہ دار بنائے تو اس آدمی کو چاہیے کہ اس ذمہ داری کو قبول کر لے
حدیث نمبر: 32953
٣٢٩٥٣ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا هشام (عن أبيه) (١) أن عبد اللَّه بن مسعود وعثمان والمقداد بن الأسود وعبد الرحمن بن عوف ومطيع بن الأسود أوصوا إلى الزبير بن العوام (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ، عثمان ، مقداد بن أسود، عبد الرحمن بن عوف اور مطیع بن أسود رضی اللہ عنہ م نے حضرت زبیر بن عوّام رضی اللہ عنہ کو وصیت کا ذمہ دار بنایا تھا، اور عبد الرحمن بن زبیر رضی اللہ عنہ نے مجھے وصیت کا ذمہ دار بنایا۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، هـ].
(٢) منقطع، عروة لا يروي عن ابن مسعود وعثمان والمقداد وابن عوف ومطيع.