مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الدعاء
ما يؤمر الرجل أن يدعو فلا يضره لسعة (عقرب) باب: آدمی کو یوں دعا کرنے کا حکم دیا گیا ہے پس اس طرح بچھو کا ڈسنا اس کو کچھ نقصان نہیں پہنچائے گا
حدیث نمبر: 31785
٣١٧٨٥ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا هشام بن حسان عن (سهيل) (١) ابن أبي صالح عن أبيه عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من قال: حين يمسي ثلاث مرات: أعوذ بكلمات اللَّه التامة من شر ما خلق، لم يضره لسعة تلك الليلة" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص شام کے وقت تین مرتبہ یہ کلمات پڑھے : میں پناہ لیتا ہوں اللہ کے مکمل کلمات کی اس کی مخلوق کے شر سے، تو اس رات میں کسی چیز کا ڈسنا اس کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ حضرت سھیل فرماتے ہیں : کہ ان کلمات کا پڑھنا ان کے گھر والوں کی عادت بن گئی۔ پھر ایک عورت کو ڈنک لگا پس اس کو ذرہ برابر بھی تکلیف محسوس نہیں ہوئی۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (سهل).