٣١٢٢٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن المسيب بن رافع عن وراد مولى المغيرة قال: كتب معاوية إلى المغيرة بن شعبة: أي شيء كان رسول اللَّه ﷺ يقول إذا سلم في الصلاة؟ قال: فأملاها علي المغيرة قال: فكتبت بها إلى معاوية أن رسول اللَّه ﷺ كان يقول إذا سلم: "لا إله إلا اللَّه وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، اللهم لا مانع لما أعطيت ولا معطي لما منعت ولا ينفع ذا الجد منك الجد" (١).حضرت وراد جو کہ حضرت مغیرہ بن شعبہ کے آزاد کردہ غلام ہیں فرماتے ہیں : حضرت معاویہ نے حضرت مغیرہ بن شعبہ کو خط لکھا اور پوچھا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے سلام پھیرنے کے بعد کون سے کلمات فرماتے تھے ؟ حضرت وراد کہتے ہیں کہ حضرت مغیرہ نے وہ کلمات مجھے لکھوا دیے، اور وہ کہتے ہیں کہ پھر میں نے یہ کلمات لکھ کر حضرت معاویہ کے پاس بھیج دیے، یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سلام پھیرتے تھے تو فرماتے : ” نہیں ہے کوئی خدا سوائے اللہ کے ، جو کہ تنہا ہے، جس کا کوئی شریک نہیں ہے، اس کا ہی ملک ہے اور اسی کے لیے تعریفیں ہیں۔ اور وہ ہر چیزپر قدرت رکھنے والا ہے، اے اللہ ! جس کو تو دے اس کو کوئی روکنے والا نہیں، اور جس سے تو روک لے اس کو کوئی دینے والا نہیں، اور کسی شان والے کو اس کی شان تیرے ہاں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔