مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يوجد مع المرأة فتقول: زوجي باب: اس آدمی کے بیان میں جو عورت کے ساتھ پایا جائے اور عورت کہے: یہ میرا شوہر ہے
حدیث نمبر: 30812
٣٠٨١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن أبيه وعمه ويحيى بن أبي الهيثم (١) عن جده أنه شهد عليًّا وأتي برجل وامرأة وجدا في خرب مراد، فأتي بهما علي فقال: بنت عمي (يتيمتي) (٢) في حجري، فجعل أصحابه يقولون: قولي زوجي، فقالت: هو زوجي، فقال علي: خذ بيد امرأتك (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن ابو الھیثم کے دادا فرماتے ہیں کہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پا س حاضر تھا کہ آپ کے پاس ایک آدمی اور ایک عورت لائے گئے جو کسی ویران جگہ میں پائے گئے تھے سوا ن دونوں کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس لایا گیا وہ آدمی کہنے لگا : میرے چچا کی بیٹی ہے، اور یتیم مر ی پرورش میں ہے تو آپ کے ہمنشینوں نے یوں کہنا شروع کردیا : یوں کہہ دو ! میرا خاوند ہے تو اس عورت نے کہہ دیا وہ میرا خاوند ہے اس پر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تو اپنی بیوی کا ہاتھ پکڑلے۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: زيادة (عن أبيه).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (ربيبتي).