مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 30781
باب: ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دی پھر اس نے اس پر تہمت لگا دی، اس پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
في رجل طلق امرأته ثم قذفها: ما عليه؟
٣٠٧٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن مغيرة عن الشعبي أنه ⦗٨⦘ سئل عن (رجل) (٢) طلق امرأته ثلاثًا فجاءت (٣) بحمل فانتفى منه، قال: فقال: يلاعن، قال: فقال الحارث: يا أبا عمرو، إن اللَّه قال في كتابه: ﴿وَالَّذِينَ يَرْمُونَ أَزْوَاجَهُمْ﴾ [النور: ٦]، أفتراها له زوجة؟ قال (٤): فقال الشعبي: إني لأستحي إذا رأيت الحق ألا (أرجع) (٥) إليه.حضرت مغیرہ فرماتے ہں ل کہ حضرت شعبی سے ایک آدمی کے متعلق سوال کیا گیا جس نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دی تھیں۔ پھر وہ حاملہ ہو کر آئی اور اس نے حمل کی نفی کردی ؟ آپ نے فرمایا : وہ لعان کرے گا راوی کہتے ہیں حضرت حارث نے فرمایا : اے ابو عمرو ! یقینا اللہ رب العزت نے اپنی کتاب میں یوں فرمایا ہے ! وہ لوگ جو اپنی بیویوں پر تہمت لگاتے ہیں کیا آپ اس عورت کو اس کی بیوی سمجھتے ہیں ؟ اس پر حضرت شعبی نے فرمایا : بیشک مجھے حیا آتی ہے کہ جب میں حق بات کو پہچان لوں اور اس کی طرف رجوع نہ کروں۔