مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
فيمن يبدأ بالرجم؟ باب: ان لوگوں کے بیان میں جو پتھر مارنے کی ابتدا کریں گے
٣٠٧٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن الحسن ابن (سعد) (١) عن عبد الرحمن بن عبد اللَّه بن مسعود عن علي قال: (يا) (٢) أيها الناس إن الزنا زناءان: زنا سر وزنا علانية، فزنا السر أن يشهد الشهود فيكون الشهود أول من يرمي، ثم الإمام، ثم الناس، وزنا العلانية أن يظهر الحبل أو الاعتراف فيكون الإمامُ أولَ من يرمي، قال: وفي يده ثلاثة أحجار، قال: فرماها بحجر فأصاب صماخها فاستدارت ورمى الناس (٣).حضرت عبدالرحمن بن عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : اے لوگو بیشک زنا دو طرح کا ہوتا ہے۔ پوشیدہ زنا اور اعلانیہ زنا پس پوشیدہ زنا تو یہ ہے کہ گواہ زنا کی گواہی دیں سو گواہ سب سے پہلے پتھر مارنے والے ہوں گے پھر حاکم پھر لوگ اور اعلانیہ زنا یہ ہے کہ حمل ظاہر ہوجائے یا اعتراف کرلے سو امام سب سے پہلے پتھر مارنے والا ہوگا راوی کہتے ہیں آپ کے ہاتھ میں کچھ پتھر تھے سو آپ نے اس عورت کو ایک پتھر مارا جو اس کے کان کے سوراخ میں جا لگا تو وہ گھومنے لگی اور لوگوں نے پتھر مارے۔