مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 30711

باب: باکرہ اور شیبہ کے بیان میں کہ ان دونوں کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا جب وہ دونوں بدکاری کریں؟

في البكر والثيب ما يصنع بهما إذا فجرا؟

حدیث نمبر: 30711
٣٠٧١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن زمعة عن بن طاوس عن أبيه قال: على المحصن إذا زنى الرجم، وعلى البكر الجلد والنفي.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن طاؤس فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت طاؤس نے ارشاد فرمایا : شادی شدہ جب زنا کرے تو اس پر رجم کی سزا جاری ہوگی اور غیر شادی شدہ پر کوڑوں اور جلا وطنی کی سزا جاری ہوگی۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30711
تخریج حدیث «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13307، ترقيم محمد عوامة: 29388»