مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 30710
باب: باکرہ اور شیبہ کے بیان میں کہ ان دونوں کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا جب وہ دونوں بدکاری کریں؟
في البكر والثيب ما يصنع بهما إذا فجرا؟
حدیث نمبر: 30710
٣٠٧١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن المسعودي عن القاسم قال: قال أبو ذر: الشيخان الثيبان يجلدان ويرجمان، والبكران يجلدان وينفيان (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ذر نے ارشاد فرمایا : دونوں بوڑھے شادی شدہ مرد اور عورت کو کوڑے مارے جائیں گے اور دونوں کو سنگسار کردیا جائے گا اور دونوں غیر شادی شدہ مرد اور عورت کو کوڑے مارے جائیں گے اور دونوں کو جلا وطن کردیا جائے گا۔
حواشی
(١) منقطع؛ القاسم لا يروي عن أبي المنذر.