حدیث نمبر: 30573
٣٠٥٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر عن سعيد عن قتادة أن غلاما اختلس طوقا فرفع إلى (عدي) (١) (٢) بن أرطأة، فسأل الحسن عن ذلك فقال: لا قطع ⦗٤٦٧⦘ عليه، وسأل عن ذلك أياس بن معاوية، فأمر بقطعه، فلما اختلفا كتب في ذلك إلى عمر بن عبد العزيز، فكتب إليه عمر: إن العرب كانت تدعوها عدوة الظهيرة، لا قطع عليه (و) (٣) لكن أوجع ظهره وأطل حبسه.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ ایک غلام نے طوق جھپٹ لیا یہ معاملہ حضرت عدی بن ارطاۃ کے سامنے پیش کیا گیا تو آپ نے اس بارے میں حسن بصری سے پوچھا ؟ انہوں نے فرمایا : اس پر ہاتھ کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی۔ اور آپ نے حضرت ایاس بن معاویہ سے پوچھا ؟ انہوں نے اختلاف کا ا تو آپ نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کو خط لکھا حضرت عمر نے آپ کو جواب لکھا : بیشک اہل عرب اس کو دن کی چوری پکارتے تھے اس پر ہاتھ کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی لیکن تم اس کی کمر کو تکلیف پہنچاؤ اور اس کو لمبی قید میں رکھو۔

حواشی
(١) في [ك]: (عبد اللَّه).
(٢) في [جـ، ك]: (كلمات غير واضحة).
(٣) سقط من: [ك].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30573
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30573، ترقيم محمد عوامة 29258)