مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يسرق (الثمر) والطعام باب: اس آدمی کے بیان میں جو پھل اور کھانا چوری کرتا ہو
حدیث نمبر: 30490
٣٠٤٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسحاق (بن) (١) سعيد عن أبيه عن ابن عمر قال: ليس في شيء من الثمار قطع إلا ما (أوى) (٢) الجرين، وليس في شيء من الماشية قطع إلا فيما (أوى) (٣) المراح (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : پھلوں میں سے کسی بھی صور ت میں ہاتھ نہیں کٹے گا مگر جو کھجور کے خشک ہونے کی جگہ تک پہنچ جائے اور جانور میں بھی کسی صورت میں ہاتھ نہیں کٹے گا مگر اس صورت میں کہ وہ ان کے رات رہنے کی جگہ تک پہنچ جائے۔
حواشی
(١) في [جـ]: (عن).
(٢) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (أوتي).
(٣) في (أ، ب، جـ، ط، ك]: (أوتي).