مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 30378
باب: اس غلام کے بیان میں جس کے ماتحت آزاد عورت ہو یا اس آزاد کے بیان میں جس کے ماتحت باندی ہو
في العبد تكون تحته الحرة أو الحر تكون تحته الأمة
حدیث نمبر: 30378
٣٠٣٧٨ - والحكم عن إبراهيم والشعبي في (الرجل) (١) يكون تحته الأمة فيقذفها، قالوا: ليس بينهما تلاعن، وليس على قاذفها حد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم، ابراہیم اور حضرت شعبی سے اس شخص کے بارے میں نقل کرتے ہیں جس کے ماتحت باندی ہو پس وہ اس پر تہمت لگا دے ان حضرات نے فرمایا : ان دونوں کے درمیان لعان نہیں ہوگا اور نہ ہی اس پر تہمت لگانے والے پر حد ہوگی۔
حواشی
(١) في [م]: (تكون).