حدیث نمبر: 30358
٣٠٣٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن الحكم عن إبراهيم قال: إذا قذف المجلود امرأته جُلد، ولا لعان بينهما.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حکم فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا اگر کوڑے لگے ہوئے شخص نے اپنی بیوی پر تہمت لگائی تو اسے بھی کوڑے مارے جائیں گے اور ان دونوں کے درمیان لعان نہیں ہوگا۔ اور راوی فرماتے ہیں : میں نے حسن بصری اور حضرت عامر سے پوچھا ؟ تو ان دونوں حضرات نے فرمایا : وہ لعان کرے گا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30358
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30358، ترقيم محمد عوامة 29053)