مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يلاعن وتأبى المرأة باب: اس آدمی کے بیان میں جو لعان کرے اور عورت انکار کردے
حدیث نمبر: 30349
٣٠٣٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عمر) (١) عن عيسى (الخياط) (٢) عن الشعبي قال: من وقع عليه اللعان فأبى أن يحلف أقيم عليه الحد.مولانا محمد اویس سرور
عیسیٰ الخیاط فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : جس شخص پر لعان واقع ہوا پس اس نے قسم اٹھانے سے انکار کردیا تو اس شخص پر حد قائم کی جائے گی اور عیسیٰ نے فرمایا : کہ میں نے امام شعبی کے علاوہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا : ان دونوں کو لعان کرنے پر مجبور کیا جائے گا اور ان کو قید کردیا جائے گا یہاں تک کہ وہ دونوں لعان کرلیں۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ط]: (معمر)، وفي [هـ]: (معتمر).
(٢) في [ك]: (الحناط).