مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 30258

باب: اس آدمی کے بیان میں جو آدمی کے بارے میں جھوٹی تہمت ظاہر کرے اس میں کیا چیز لازم ہوگی؟

في الرجل يعرض للرجل بالفرى: ما في ذلك؟

حدیث نمبر: 30258
٣٠٢٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن إسماعيل بن سالم أن رجلين كان بينهما لحاء، فقال أحدهما (للآخر) (١): ما ولد بالكوفة ولد زنا إلا في (الآخر) (٢) شبه منه، وقال الآخر: لو كشف ما عند الآخر (ما بقيت بالكوفة) (٣) فاجرة إلا عرفته، فسئل عن ذلك الشعبي فقال: ليس على واحد منهما حد.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت اسماعیل بن سالم فرماتے ہیں کہ دو آدمیوں کے درمیان جھگڑا تھا، تو ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا : کوفہ میں کوئی ولد الزنا پیدا نہیں ہوا مگر دوسرے میں اس کی مشابہت ہے۔ اور دوسرے نے کہا : اگر اس دوسرے کے پاس جو کچھ ہے وہ کھول دیا جائے تو کوفہ میں کوئی بدکار عورت باقی نہ رہے مگر یہ اسے پہچان لے۔ اس بارے میں حضرت شعبی سے پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا : ان میں سے کسی ایک پر بھی حد نہیں ہے۔

حواشی
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٢) في [ب]: (آخر)، وفي [ط، هـ]: (الآخر).
(٣) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30258
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 28959»