مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في السارق يسرق فتقطع يده ورجله ثم يعود باب: اس چور کا بیان جس نے چوری کی سو اس کا ایک ہاتھ اور ایک پائوں کاٹ دیا گیاپھر وہ دوبارہ چوری کرتا ہے
حدیث نمبر: 30148
٣٠١٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن حجاج عن عمرو] (١) بن دينار أن نجدة كتب إلى ابن عباس يسأله عن السارق فكتب إليه بمثل قول علي (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ نجدہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو خط لکھ کر ان سے چور کے متعلق پوچھا ؟ تو آپ نے اس کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے قول کی مثل جواب لکھا۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ].
(٢) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.