مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 30145
باب: اس چور کا بیان جس نے چوری کی سو اس کا ایک ہاتھ اور ایک پائوں کاٹ دیا گیاپھر وہ دوبارہ چوری کرتا ہے
في السارق يسرق فتقطع يده ورجله ثم يعود
حدیث نمبر: 30145
٣٠١٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن حصين عن الشعبي (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی اور حضرت عبداللہ بن سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک چور کو لایا گیا تو آپ نے اس کا دایاں ہاتھ کاٹ دیا پھر دوبارہ اسے لایا گیا تو آپ نے اس کا بایاں پاؤں کاٹ دیا۔ پھر اس کو تیسری مرتبہ لایا گیا تو آپ نے فرمایا : یقینا مجھے شرم آتی ہے کہ میں اس کا یہ ہاتھ کاٹ دوں جس کے ذریعہ وہ کھاتا اور استنجا کرتا ہے۔ بعض راویوں کی حدیث میں یوں ہے : آپ نے اسے مارا اور اسے قید کردیا۔