مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في السارق يسرق فتقطع يده ورجله ثم يعود باب: اس چور کا بیان جس نے چوری کی سو اس کا ایک ہاتھ اور ایک پائوں کاٹ دیا گیاپھر وہ دوبارہ چوری کرتا ہے
حدیث نمبر: 30134
٣٠١٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن (منصور عن) (١) أبي الضحى (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الضحی اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے : جب چور کئی بار چوری کرے گا تو میں اس کا ہاتھ اور پاؤں کاٹ دوں گا پھر اگر وہ دوبارہ چوری کرے گا تو میں اس کو جیل کی حفاظت میں دے دوں گا۔
حواشی
(١) سقط من: [ط].
(٢) منقطع؛ أبو الضحى لم يدرك عليًا.