مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في العبد يقر بالجلد هل يجوز ذلك عليه؟ باب: اس غلام کا بیان جو کوڑوں کا اقرار کرلے: کیا یہ کوڑے مارنا اس پر جائز ہوگا؟
حدیث نمبر: 30048
٣٠٠٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الضحاك بن مخلد عن ابن جريج عن سليمان بن موسى قال: لا يجوز اعتراف العبد إلا ببينة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان بن موسیٰ نے ارشاد فرمایا : غلام کا اعتراف کرنا جائز نہیں ہوگا مگر گواہوں کے ساتھ۔