مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يسرق مرارا ويزني ويشرب الخمر، ما عليه؟ باب: اس آدمی کابان جو باربار چوری کرتا ہو زنا کرتا ہو اور شراب پیتا ہو اس پر کیا سزا لازم ہوگی؟
حدیث نمبر: 30042
٣٠٠٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عمر عن ابن جريج عن عطاء قال: إذا سرق ثم سرق ثم أتي به (فحدٌ) (١) واحد، وكذلك في الزنا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا : جب ایک شخص نے چوری کی پھر دوبارہ اس نے چوری کرلی پھر اسے پکڑ کر لایا گیا تو ایک ہی حدہوگی اور اسی طریقہ سے زنا میں ہوگا۔
حواشی
(١) في [جـ]: (فمر).