مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 30041
باب: اس آدمی کابان جو باربار چوری کرتا ہو زنا کرتا ہو اور شراب پیتا ہو اس پر کیا سزا لازم ہوگی؟
في الرجل يسرق مرارا ويزني ويشرب الخمر، ما عليه؟
حدیث نمبر: 30041
٣٠٠٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن أشعث عن ابن سيرين قال: إذا سرق من شتى فقطع لبعضهم لم يقطع بعد إلا أن يحدث سرقة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین نے ارشاد فرمایا : جب چور نے بہت سی چوریاں کیں پس ان میں سے کچھ کی وجہ سے اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا تو اس کے بعد اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا مگر یہ کہ وہ نئے سرے سے چوری کرلے۔