مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في السارق من قال: يقطع في أقل من عشرة (دراهم) باب: چور کے بارے میں جو یوں کہے! دس دراھم سے کم میں اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا
حدیث نمبر: 29962
٢٩٩٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لعن اللَّه السارق يسرق البيضة فتقطع يده، ويسرق الحبل فتقطع يده" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ چور پر لعنت کرے وہ انڈہ چوری کرتا ہے پس اس کا ہاتھ کاٹ دیا جاتا ہے اور وہ رسی چوری کرتا ہے پس اس کا ہاتھ کاٹ دیا جاتا ہے۔