مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
(العبدان) يجرح أحدهما باب: ان دو غلاموں کا بیان جس میں سے ایک زخمی کر دیا جائے
حدیث نمبر: 29875
٢٩٨٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ ابراہیم سے ایسے دو غلاموں کے بارے میں مروی ہے کہ جن میں سے ایک نے اپنے ساتھی کی آنکھ پھوڑ دی۔ آپ نے فرمایا : اگر ان دونوں کی قیمت برابر ہے تو آنکھ کے بدلے میں آنکھ پھوڑی جائے گی اور اگر ان میں سے ایک کی قیمت دوسرے سے زیادہ ہے تو زیادہ قیمت والے کو کم قیمت والے پر لوٹائیں گے۔