مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
رجل قتل رجلا فحبس فقتله رجل عمدا باب: ایک آدمی نے کسی آدمی کو قتل کیا سو اسے قید کردیا گیا پس وہاںاسے کسی آدمی نے عمد ا قتل کردیا
حدیث نمبر: 29831
٢٩٨٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن يزيد عن أبي العلاء عن قتادة وأبي هاشم قال في رجل (قتل) (١) رجلًا عمدًا، فحبس ليقاد به، فجاء رجل فقتله عمدا، قال: (لا) (٢) يقاد به.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العلاء فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ اور حضرت ابو ہاشم نے ایسے آدمی کے بارے میں جس نے کسی آدمی کو عمداً قتل کیا سو اسے قید کردیا گیا تا کہ اس سے قصاص لیا جائے پھر ایک آدمی آیا اور اس نے اسے عمداً قتل کردیا آپ دونوں حضرات نے فرمایا : اس سے قصاص نہیں لیا جائے گا۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: (قتلا).
(٢) سقط من [أ، ب].