حدیث نمبر: 29705
٢٩٧٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن (معمر) (١) عن الزهري أنه سئل عن أجراء: استؤجروا يهدمون حائطًا فخر عليهم، فمات بعضهم أنه يغرم (بعضهم) (٢) لبعض، الدية على من بقي.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت معمر فرماتے ہیں کہ امام زہری سے ایسے مزدوروں کے متعلق پوچھا گیا جن کو دیوار گرانے کے لیے اجرت پر کھا گیا تھا پس وہ دیوار ان ہی پر گرگئی اور ان میں سے بعض کی موت واقع ہوگئی ؟ حضرت زہری نے بعض کو بعض کے لیے ضامن بنایا کہ دیت باقی بچنے والوں پر لازم ہوگی۔

حواشی
(١) في [ط]: (عمر).
(٢) في [ط، هـ]: (بعضهم).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29705
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29705، ترقيم محمد عوامة 28456)