مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29706

باب: ان لوگوں کا بیان جن میں سے بعض نے بعض کو کنویں یا پانی میں دھکا دیا

القوم يدفع بعضهم بعضا في البئر أو الماء

حدیث نمبر: 29706
٢٩٧٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (موسى) (١) بن علي عن أبيه قال: جاء أعمى ينشد الناس في زمان عمر يقول: (يا) (٢) أيها الناس (٣) لقيت منكرا … هل يعقل الأعمي الصحيح المبصرا خرا معا كلاهما (تكسرا) (٤)
مولانا محمد اویس سرور

حضرت موسیٰ بن علی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت علی رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : کہ حضرت عمر کے زمانے میں ایک اندھا لوگوں کو یہ شعر سنا رہا تھا : ترجمہ :۔ اے لوگو ! مجھے ایک نامعقول بات کا سامنا ہے۔ کیا اندھا بھی صحیح اور دیکھنے والے کو دیت ادا کرے گا ؟ حالانکہ وہ دونوں اکٹھے گرے تھے ان دونوں کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی ؟

حواشی
(١) سقط من: [ط].
(٢) سقط من: [ك].
(٣) في [ط]: زيادة (لقد).
(٤) في [أ، ب]: (مكسرا).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29706
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 28457»