مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29704

باب: ان لوگوں کا بیان جن میں سے بعض نے بعض کو کنویں یا پانی میں دھکا دیا

القوم يدفع بعضهم بعضا في البئر أو الماء

حدیث نمبر: 29704
٢٩٧٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا أبو مالك عن علي بن الأقمر أن رجلاً استاجر ثلاثة يحفرون له حائطًا، فضربوا في أصله جمبعًا فوقع عليهم، فمات أحدهم فاختصموا إلى (شريح) (١)، ففضى على (الباقيين) (٢) بثلثي الدية.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو مالک فرماتے ہیں کہ حضرت علی بن اقمر رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : ایک آدمی نے تین آدمیوں کو اجرت پر رکھا تا کہ وہ اس کی دیوار کھودیں ان سب نے اس کی بنیاد میں ضرب لگائی تو وہ دیوار ان پر گرگئی اور ان میں سے ایک مرگیا وہ لوگ یہ جھگڑا لیکر حضرت شریح کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے باقی دو آدمیوں پر دیت کے دو تہائی حصوں کا فیصلہ فرمایا۔

حواشی
(١) في [جـ]: (شرح).
(٢) في [أ، ط]: (الباقين).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29704
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 28455»