مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29632
باب: ان روایات کابیان جو قسامت کے بارے میں آئی ہیں
ما جاء في القسامة
٢٩٦٣٢ - (و) (١) قال (أبو خالد) (٢): أخبرني يحيى بن سعيد عن (ابن) (٣) يسار عن النبي ﷺ (٤) نحو هذا إلا أنه قال: ذهب عبد الرحمن أخو المقتول يتكلم، فقال النبي ﷺ: "الكبر الكبر"، فتكلم (الكُبر) (٥)، فقال رسول اللَّه ﷺ: "تقسمون بخمسين ⦗٢٤٩⦘ يمينًا فتستحقون، أو تقسم لكم بخمسين"، قال: فقالوا: (يا رسول) (٦) اللَّه كيف (نقبل) (٧) أيمان قوم كفار، قال: فوداه النبي ﷺ من عنده (٨).حضرت ابن یسار نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایسا ہی نقل کیا ہے مگر یوں فرمایا : عبدالرحمن مقتول کا بھائی بات کرنے گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : بلاؤ، بڑے کو بلاؤ پس ان کے بڑے نے بات کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم پچاس قسمیں اٹھا لو تم حقدار بن جاؤ یا وہ تمہارے لیے پچاس قسمیں اٹھالیں ؟ راوی کہتے ہیں انہوں نے عرض کیا، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم کیسے کفار لوگوں کی قسمیں قبول کرسکتے ہیں ؟ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی دیت اپنے پاس سے ادا فرمائی۔