مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29633
باب: ان روایات کابیان جو قسامت کے بارے میں آئی ہیں
ما جاء في القسامة
٢٩٦٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا المسعودي عن القاسم بن عبد الرحمن قال: انطلق رجلان من أهل الكوفة إلى عمر بن الخطاب فوجداه قد صدر عن البيت عامدًا إلى منى، فطافا بالبيت ثم أدركاه (فقصا) (١) عليه قصتهما (فقالا) (٢): يا أمير المؤمنين (إن) (٣) ابن عم لنا قتل نحن إليه شرع سواء في الدم وهو ساكت عنهما لا يرجع إليهما شيئًا، حتى ناشداه اللَّه، فحمل عليهما، ثم ذكراه اللَّه فكف عنهما، ثم قال: عمر ويل لنا إذا لم نذكر باللَّه، وويل لنا إذا لم نذكر اللَّه، فيكم شاهدان (ذوا) (٤) عدل تجيئان بهما على من قتله (فنقيدكم) (٥) منه، و (إلا) (٦) حلف من يدرأكم باللَّه: ما قتلنا ولاعلمنا قاتلًا، فإن نكلوا حلف منكم خمسون، ثم كانت لكم الدية (٧).حضرت قاسم بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ دو آدمی کوفہ سے حضرت عمر بن خطاب کے پاس چل کر آئے انہوں نے آپ کو بیت اللہ سے منی کی طرف لوٹتا ہوا پایا ان دونوں نے بیت اللہ کا طواف کیا پھر انہوں نے آپ کو پا لیا تو انہوں نے آپ سے اپنا واقعہ بیان کیا انہوں نے کہا کہ اے امیرالمومنین ! ہمارا چچا زاد بھائی قتل ہوگیا ہے اور اس کے خون میں ہم سب برابر کے حقدار ہیں۔ حضرت عمر ان سے خاموش رہے اور انہیں کوئی جواب نہ دیا یہاں تک کہ ان دونوں نے آپ کو اللہ کی قسم دی تو آپ ان پر جھپٹے، پھر انہوں نے آپ کو اللہ یاد دلایا تو آپ ان سے رک گئے۔ پھر حضرت عمر نے فرمایا : ہمارے لیے ہلاکت ہے اگر ہمیں اللہ کے ذریعہ نصیحت نہ کی جائے اور ہمارے لیے ہلاکت ہے اگر ہم اللہ کو یاد نہ کریں۔ کیا تم میں دو عادل گواہ ہیں جنہیں تم اس کے قاتل کے خلاف لے آؤ تو ہم تمہیں اس سے قصاص دلا دیں، ورنہ جو لوگ تمہارا دعوی دور کرنا چاہیں وہ اللہ کی قسم اٹھائیں کہ نہ ہم نے قتل کیا اور نہ ہم قاتل کو جانتے ہیں، اگر وہ انکار کریں تو تم میں سے پچاس آدمی قسم اٹھائیں پھر تمہیں دیت ملے گی۔