مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29631
باب: ان روایات کابیان جو قسامت کے بارے میں آئی ہیں
ما جاء في القسامة
٢٩٦٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن حجاج عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده أن حويصة ومحيصة (ابني) (١) مسعود وعبد اللَّه وعبد الرحمن (ابني) (٢) ⦗٢٤٨⦘ فلان (خرجوا) (٣) يمتاوون بخيبر، فعدي على عبد اللَّه فقتل، قال: (فذكر) (٤) ذلك (للنبي) (٥) ﷺ فقال النبي ﷺ (٦): "تقسمون (بخمسين) (٧) فتستحقون"، قالوا: يا رسول اللَّه كيف نقسم ولم شهد؟ قال: "فتبرئكم يهود"، -يعني يحلفون-، قال: فقالوا: يا رسول اللَّه إذن تقتلنا (يهود) (٨) قال: فوداه (رسول) (٩) اللَّه ﷺ من عنده (١٠).حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ حویصہ بن مسعود، محیصہ بن مسعود، اور فلاں کے بیٹے عبداللہ اور عبدالرحمن یہ چاروں خیبر میں غلہ لینے کے لیے نکلے تو عبداللہ پر حملہ ہوا اور اسے مار دیا گیا راوی کہتے ہیں پس یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ذکر کی گئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم پچاس قسمیں اٹھاؤ گے تو تم حقدار بن جاؤ گے۔ انہوں نے کہا : یار سول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم کیسے قسم اٹھا سکتے ہیں حالانکہ ہم لوگ وہاں موجود نہیں تھے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : پھر یہود تم سے بری ہوجائیں گے یعنی یہود قسم اٹھالیں گے انہوں نے کہا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تب تو یہود ہمیں قتل کردیں گے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی دیت اپنے پاس سے ادا فرمائی۔