مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29630
باب: ان روایات کابیان جو قسامت کے بارے میں آئی ہیں
ما جاء في القسامة
٢٩٦٣٠ - وقال سليمان بن يسار: القسامة (حق) (١) قضى بها رسول اللَّه ﷺ (٢) بينما الأنصار عند رسول اللَّه ﷺ (إذ) (٣) خرج رجل منهم، ثم خرجوا من عند رسول اللَّه ﷺ، فإذا هم بصاحبهم (يتشحط) (٤) في دمه، فرجعوا إلى رسول اللَّه ﷺ فقالوا: قتلتنا اليهود -وسموا رجلًا منهم ولم تكن (لهم) (٥) بينة-، فقال لهم رسول اللَّه ﷺ: "شاهدان من غيركم حتى أدفعه اليكم برمته"، (فلم تكن لهم بينة فقال: ("استحقوا بخمسين قسامة أدفعه اليكم برمته") (٦)، (فقالوا) (٧): يا رسول اللَّه إنا نكره أن نحلف على غيب، فأراد نبي اللَّه ﷺ أن يأخذ قسامة اليهود بخمسين منهم، فقالت الأنصار: يا رسول اللَّه إن اليهود لا يبالون الحلف، (متى) (٨) (ما) (٩) نقبل هذا منهم يأتون على آخرنا، فوداه رسول اللَّه ﷺ من عنده (١٠).حضرت سلیمان بن یسار نے فرمایا : قسامت برحق ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا فیصلہ فرمایا اس درمیان کہ انصار کے لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ان میں سے ایک آدمی چلا گیا پھر وہ سب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے چلے گئے پس ان لوگوں نے اپنے ساتھی کو خون میں لت پت پایا۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس واپس لوٹے اور کہنے لگے، یہود نے ہمیں مار دیا اور انہوں نے یہود میں سے ایک آدمی کا نام لیا حالانکہ ان کے پاس شہادت نہیں تھی پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا : تمہارے علاوہ دو گواہ گواہی دے دیں تو میں اس شخص کو مکمل تمہارے حوالہ کردوں گا پس ان کے پاس شہادت نہیں تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم پچاس قسموں کے ذریعہ حقدار بن جاؤ۔ میں اس شخص کو مکمل تمہارے حوالے کردوں گا، ان لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! ہم ناپسند کرتے ہیں کہ ان دیکھی بات پر قسم اٹھائیں پھر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہود کے پچاس افراد سے قسم لینے کا ارادہ کیا۔ تو انصار کہنے لگے : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہود قسم کی پروا نہیں کرتے جب بھی ہم ان سے یہ بات قبول کریں گے تو وہ ہمارے آخری آدمی تک کو ختم کردیں گے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے پاس سے اس کی دیت ادا فرمائی۔