مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29629
باب: ان روایات کابیان جو قسامت کے بارے میں آئی ہیں
ما جاء في القسامة
حدیث نمبر: 29629
٢٩٦٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا سعيد عن قتادة أن سليمان بن يسار (حدث) (١) أن عمر بن عبد العزيز قال: ما رأيت مثل القسامة قط أقيد بها واللَّه يقول: ﴿وَأَشْهِدُوا ذَوَيْ عَدْلٍ مِنْكُمْ﴾ [الطلاق: ٢]، وقالت الأسباط: ﴿وَمَا شَهِدْنَا إِلَّا بِمَا عَلِمْنَا وَمَا كنا لِلْغَيْبِ حَافِظِينَ﴾ [يوسف: ٨١]، وقال اللَّه: ﴿إِلَّا مَنْ شَهِدَ بِالْحَقِّ وَهُمْ يَعْلَمُونَ﴾ [الزخرف: ٨٦].مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ارشاد فرمایا : میں نے کبھی قسامت جیسا قانون نہیں دیکھا جس کے ذریعہ میں قصاص لے لوں اللہ رب العزت فرماتے ہیں۔ ترجمہ :۔ اور گواہی دیں تم میں سے دو عادل شخص اور اسباط نے کہا، ترجمہ :۔ اور ہم نے گواہی نہیں دی مگر اس کی جو ہم جانتے ہیں اور ہم غیب کی باتوں کے نگہبان نہیں ہیں۔ اور اللہ رب العزت نے فرمایا : مگر جو شہادت دے حق کی اور وہ جانتے بھی ہوں۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: (حدثه).