حدیث نمبر: 29628
٢٩٦٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: دعاني عمر بن عبد العزيز فسألني عن القسامة فقال: قد بدا لي أن أردها، إن الأعرابي يشهد والرجل الغائب يجيء فيشهد، فقلت: يا أمير المؤمنين، إنك لن تستطيع ردها، قضى بها رسول اللَّه ﷺ والخلفاء بعده (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زہری نے ارشاد فرمایا : کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے مجھے بلا کر مجھ سے قسامت کے شرعی حکم کے متعلق سوال کیا ؟ تو آپ نے فرمایا : تحقیق میرے لیے یہ بات ظاہر ہوئی کہ میں اس کو رد کردوں اس لیے کہ دیہاتی گواہی دیتا ہے اور غائب آدمی آتا ہے پس گواہی دے دیتا ہے میں نے کہا : اے امیرالمومنین ! آپ اس کو رد نہیں کرسکتے اس لیے کہ رسو ل اللہ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد خلفاء راشدین نے اس کا فیصلہ فرمایا ہے۔