مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29627
باب: ان روایات کابیان جو قسامت کے بارے میں آئی ہیں
ما جاء في القسامة
٢٩٦٢٧ - حدثنا أبو محمد عبد اللَّه بن يونس قال: حدثنا أبو عبد الرحمن بقي بن مخلد قال: حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى بن عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب أن القسامة كانت في الجاهلية، فأقرها النبي ﷺ (١) في ⦗٢٤٦⦘ قتيل من الأنصار وجد في (جب) (٢) (لليهود) (٣) قال: فبدأ رسول اللَّه ﷺ باليهود فكلفهم قسامة خمسين، فقالت اليهود: لن (نحلف) (٤) (٥) فقال رسول اللَّه ﷺ للأنصار: " (أفتحلفون) (٦) فأبت الأنصار أن تحلف"، فأغرم رسول اللَّه ﷺ اليهود (ديته) (٧)؛ لأنه قتل بين أظهرهم (٨).حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ قسامت زمانہ جاہلیت میں رائج تھی، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انصار کے ایک مقتول کے بارے میں اسے برقرار رکھا جو یہود کے ایک کنویں میں پایا گیا تھا۔ راوی کہتے ہیں : پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہود سے ابتدا فرمائی اور ان پر پچاس آدمیوں کی قسامت لازم کی، یہود نے کہا : ہم ہرگز قسم نہیں اٹھائیں گے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انصار سے فرمایا : کیا تم قسم اٹھاتے ہو ؟ تو انصار نے قسم اٹھانے سے انکار کردیا، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہود پر اس کی دیت کا تاوان ڈالا، کیونکہ وہ ان کے درمیان قتل ہوا تھا۔