مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
رجل قتل رجلا عمدا (فحبس) ليقاد منه باب: آدمی نے کسی آدمی کو عمداً قتل کردیا پس اس کو قید کرلیا جائے گا تا کہ اس سے اس کا قصاص لیاجائے
حدیث نمبر: 29589
٢٩٥٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن يزيد عن أبي العلاء عن أبي هاشم (١) عن إبراهيم.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اور حسن بصری نے ارشاد فرمایا : ایسے آدمی کے بارے میں کہ جس کو عمداً قتل کردیا گیا تھا پس قاتل کو قید کرلیا گیا تا کہ مقتول کے بدلہ اسے قتل کردیا جائے۔ پس ایک آدمی آیا اس نے اس قاتل کو غلطی سے قتل کردیا کہ اس کی دیت قیدی کے گھر والوں کے لیے ہوگی اور حضرت عطاء نے فرمایا : پہلے مقتول کے گھر والوں کو اس کی دیت ملے گی۔
حواشی
(١) في [جـ، ك، م]: زيادة (و).