مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الطبيب والمداوي والخاتن باب: معالج، دوائی دینے والے اور ختنہ کرنے والے کا بیان
حدیث نمبر: 29399
٢٩٣٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر وعمر بن هارون عن ابن جريج عن عطاء في الطبيب يبط فيموت، قال: ليس عليه عقل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے اس معالج کے بارے میں کہ جس نے پھوڑے میں شگاف ڈالا پس مریض مرگیا، آپ نے یوں ارشاد فرمایا : اس پر دیت لازم نہیں ہوگی۔