مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
في الرجل يقتل المرأة عمدا باب: اس آدمی کا بیان جس نے عورت کو عمداً(جان بوجھ کر) قتل کردیا ہو
حدیث نمبر: 29275
٢٩٢٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا هشام الدستوائي عن قتادة عن سعيد بن المسيب أن عمر قتل ثلاثة نفر من أهل صنعاء بامرأة (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے صنعاء کے تین باشندوں کو ایک عورت کے بدلے میں قصاصاً قتل کیا۔