مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29198
باب: اس عورت کا بیان جو قابل سزا جرم کی مرتکب ہوئی
المرأة تجني الجناية
حدیث نمبر: 29198
٢٩١٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن بن صالح عن (فراس عن الشعبي عن) (١) شريح في امرأة اعتقت رجلًا ثم ماتت، قال: الولاء لولدها والعقل عليهم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے ایسی عورت کے بارے میں جس نے کسی آدمی کو آزاد کیا پھر وہ مرگئی آپ نے یوں ارشاد فرمایا : ولاء اس کے بچوں کے لیے ہوگی اور دیت بھی انہی پر لازم ہوگی۔
حواشی
(١) ما بين القوسين سقط من: [أ، ح، ط، هـ].